یورپ میں اس وقت گرمی نے تباہی کا عالم پیدا کیا ہوا ہے۔ شدید گرمی کے سبب 1300 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ صرف فرانس میں ہی گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران شدید گرمی کے باعث تقریباً 1000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک کی صحت عامہ ایجنسی نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ پیرس کے علاقے میں گھروں کے اندر ہونے والی اموات میں تیزی آئی ہے۔ بدھ کو جب درجہ حرارت سب سے زیادہ تھا، اس وقت 1,200 سے زیادہ اموات ہوئیں۔ اگلے 2 دنوں میں یہ تعداد بڑھ کر روزانہ 1400 سے زیادہ ہو گئی۔ گرمی سے پہلے یہاں ہر دن اوسطاً 900 سے 1000 اموات ہوتی تھیں۔ یعنی روزانہ ہونے والی اموات میں کچھ دنوں کے اندر ہی 500 تک کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ متوفیوں میں85 فیصد لوگ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تھے۔