شدید گرمی کی لپیٹ میں یورپ، فرانس میں بجلی کا بحران، کئی ممالک میں ریڈ ہیٹ ویو الرٹ جاری

لندن: یورپ اس وقت شدید گرمی کی غیر معمولی لہر کی زد میں ہے جس کے باعث کئی برسوں کے درجۂ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ برطانیہ، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، پولینڈ، کروشیا اور ہنگری سمیت متعدد ممالک نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے مختلف درجوں کے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیے ہیں۔

برطانیہ میں شدید گرمی کے باعث ریل خدمات متاثر ہوئی ہیں اور متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ٹرانسپورٹ حکام نے عوام سے بدھ اور جمعرات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ قومی ریلوے انتظامیہ کے مطابق بعض اہم ریلوے خدمات میں جمعہ تک تعطل کا خدشہ برقرار ہے۔

]

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *