انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت طلبہ کے آؤٹ ریچ پروگرام، کارنر میٹنگ، کیمپس ڈائیلاگ اور بیداری مہم چلائی جائیں گی۔ مہم کے پہلے مرحلے میں یکم اگست کو ملک بھر کے 28 شہروں میں کلکٹر دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا، 9 اگست کو ’دلی چلو‘ پروگرام کے ساتھ پہلے مرحلے کا اختتام ہوگا۔ کانگریس پارٹی نے طلبہ اور امیدواروں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ اس کے لیے پارٹی نے 9873036161 نمبر جاری کیا ہے، جس پر طلبہ مسڈ کال دے کر مہم میں شامل ہو سکتے ہیں۔