مہاراشٹر ٹی ای ٹی پرچہ لیک: مفرور ملزم وجندر گپتا کی اہلیہ سمن کماری پٹنہ سے گرفتار

پولیس کے مطابق ٹی ای ٹی امتحان کے سوالیہ پرچے لیک سے متعلق تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ اس معاملے میں وجندر گپتا کو پرچہ لیک نیٹ ورک کا اہم سرغنہ تصور کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کا قریبی ساتھی کپل دہیا بھی تاحال مفرور ہے۔ دونوں کی گرفتاری کے لیے ایس آئی ٹی کی مختلف ٹیمیں اتر پردیش، بہار، دہلی اور ہریانہ میں مسلسل چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہیں۔

تحقیقات کے دوران ملنے والے شواہد کی بنیاد پر پولیس نے سمن کماری کو پٹنہ سے گرفتار کیا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے ٹرانزٹ پروڈکشن کے ذریعے مہاراشٹر لایا گیا، جہاں منگل کو اسے بھونڈی کی عدالت میں جج ایس ایم ستار کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سمن کماری کو 6 جولائی تک پولیس تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا تاکہ تفتیشی ایجنسیاں اس سے مزید پوچھ گچھ کر سکیں۔

]

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *