لکھنؤ کوچنگ سینٹر آتشزدگی: انسانی حقوق کمیشن نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کمشنر سے طلب کی رپورٹ

قومی انسانی حقوق کمیشن نے یہ کارروائی ایک شکایت کی بنیاد پر کی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ جس کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگی، وہاں آگ سے تحفظ کے مناسب انتظامات موجود نہیں تھے اور عمارت کی تعمیر و استعمال کے دوران حفاظتی ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی تھی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی اصولوں کو نظر انداز کیے جانے کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

خیال رہے کہ اس آتشزدگی میں 15 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد دیگر شدید زخمی ہوئے۔ شکایت گزار نے کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، غفلت برتنے والے ذمہ دار افسران اور متعلقہ اداروں کا تعین کیا جائے، متاثرین اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے اور مستقبل میں اس نوعیت کے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

]

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *